افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا گیا؟
👁️ 97 بار دیکھا گیا
افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا گیا؟
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے گزشتہ روز منایا گیا، طالبان کی جانب سے پھول فروشوں کو فروخت محدود رکھنے کا کہا گیا۔
طالبان نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کابل کے بازاروں میں پھولوں سے سجی گلیوں کا دورہ کیا لیکن ویلنٹائن ڈے کی فروخت بند نہیں کی۔
انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کی فروخت کو محدود رکھیں، اور ان میں سے کچھ کو انٹرویو نہ دینے کا بھی کہا گیا۔
لوگوں کا بتانا ہے کہ طالبان اہلکار جنرل مبین نے بھی پھولوں کی دکان سے پھول خریدے۔
طالبان کے کنٹرول سے قبل سال 2020 میں ایک فیشن شو کے ساتھ افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کو منایا گیا تھا، جس میں شریک ایک ماڈل کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، لیکن افغانی لوگ اس سے ناواقف ہیں۔
اگست 2021 سے قبل ویلنٹائن کے موقع پر افغانستان کے بڑے شہروں میں، فروری میں سرخ اور گلابی غباروں، پھولوں اور کارڈز کی نمائش کا آغاز ہوتا تھا۔
کابل میں ریسٹورنٹس میں ویلنٹائن ڈے ایک ساتھ منانے کے خواہشمند جوڑوں کے لیے موسیقی اور کامیڈی شوز کا انعقاد کیا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ 6 ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی، کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا،افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہونگے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C