افغانستان: ننگرھار مسجد میں دھماکے، شہدا کی تعداد 72 ہوگئی، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان: ننگرھار مسجد میں دھماکے، شہدا کی تعداد 72 ہوگئی، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان صوبے ننگرہار میں گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں شہدا نمازیوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
دھماکے میں شہید ہونے والے 50 سے زائد افراد کی اجتماعی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہداء کی انکے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔
#Nangarhar update: Residents of Haska Mina district of Nangarhar province claim number of dead is now 72 from #mosque explosion on Friday. pic.twitter.com/CNbYLFXh1k
— TOLOnews (@TOLOnews) October 19, 2019
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے افغانستان میں جمعے کی نماز کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینا کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 72 افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنہ دوجاریک نے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گہرے دکھ کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔ یہ حملہ ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب تقریباً 250 نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ دھماکے کے بعد یہ مسجد شدید تباہی کا شکار ہوئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب کر شہید ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C