افغانستان پاکستانی طالبان کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوم متحدہ
👁️ 202 بار دیکھا گیا
افغانستان پاکستانی طالبان کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوم متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی 37ویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ایسے شدت پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جو پاکستان پر حملوں کے لیے اس کی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔
4 فروری کو جاری ہونے والی رپورٹ، جس کے اقتباسات پاکستانی میڈیا نے شائع کیے ہیں، کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی وسطی اور جنوبی ایشیا میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں تشدد کی ایک نئی لہر جاری ہے۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی وسطی اور جنوبی ایشیا کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ، ’’افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں حملوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فوجی جھڑپیں ہوئیں۔ علاقائی تعلقات نازک رہے۔ داعش خراسان کے خلاف مسلسل انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے باوجود اس نے بیرونی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت اور ارادہ برقرار رکھا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق افغان عبوری حکام کا دعویٰ تھا کہ افغانستان کی سرزمین پر کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، تاہم ’’کسی بھی رکن ملک نے اس مؤقف کی حمایت نہیں کی۔‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا، ’’ افغان عبوری حکام نے داعش خراسان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور بعض دیگر گروہوں کی بیرونی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا۔ تاہم ٹی ٹی پی کو عبوری حکام کی جانب سے زیادہ آزادی اور حمایت ملی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف اس کے حملوں اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 424 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 423 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 358 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 722 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C