افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں پر شدید مذمت، ’’غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی رسوائی کے سوا کچھ نہیں‘‘طالبان
👁️ 306 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں پر شدید مذمت، ’’غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی رسوائی کے سوا کچھ نہیں‘‘طالبان
کابل / اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/بی بی سی) افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستانی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں کم از کم 10 شہری ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ حملے افغانستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کی صریح خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔
مجاہد کے مطابق، افغانستان اپنے فضائی و زمینی حدود اور شہریوں کے دفاع کو اپنا جائز حق سمجھتا ہے اور ‘‘مناسب وقت پر‘‘ اس کا جواب دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی صورتحال کو پیچیدہ کرتی ہے اور اس سے پاکستان کے فوجی رجیم کی رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
افغان میڈیا کے مطابق، پاکستانی حملوں میں خوست میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں نو بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوئے، جبکہ پکتیکا میں ایک خالی گاڑی اور نزدیک عبادت گاہ کو نقصان پہنچا۔ کنڑ صوبے میں بھی ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔
طالبان کے ترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس حملے کا مناسب جواب دے گا۔
پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی حملے کی تردید کرتے ہوئے افغان حکام کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، ’’پاکستان نے افغانستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’جب بھی ہم کوئی کارروائی کرتے ہیں، اس کا کھلے عام اور باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے۔ پاکستان کبھی بھی شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بناتا۔ افغان عبوری حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔‘‘
یہ بمباری اس خودکش حملے کے بعد سامنے آئی جس میں پیر کے روز پشاور میں پاکستان کی نیم فوجی فورس فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے تین افسر مارے گئے اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم پی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور افغان شہری تھے۔
صدر آصف زرداری نے اس حملے کا الزام "غیر ملکی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج" پر عائد کیا۔ یہ وہ اصطلاح ہے، جو اسلام آباد تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کے لیے استعمال کرتا ہے۔
اسی ماہ ایک اور خودکش دھماکے میں اسلام آباد کی ایک عدالت کے باہر 12 افراد مارے گئے تھے، جس کی ذمہ داری پاکستانی طالبان کے ایک دھڑے نے قبول کی تھی۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں ہونے والے اس حملے کے پیچھے موجود سیل کو "افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہر قدم پر رہنمائی" مل رہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C