افغانستان: کابل کی وزارت ہاؤسنگ میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل کی وزارت ہاؤسنگ میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت ہاؤسنگ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
افغان صحافی بلال سروری کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانی کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور وزارت کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب ایک اہلکار نے اس کو نشانہ بنایا جس سے خودکش حملہ آور تو ہلاک ہو گیا البتہ اس کے جسم پر موجود بارودی مواد سے دھماکہ ہو۔
عبد المتین کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے سبب وہاں موجود ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
اے ایف پی’ کے مطابق کابل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کے بعد ہسپتال میں چھ سے سات زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے۔
اس خودکش حملے کی فوری طور پر کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی صوبہ قندوز کے مرکزی شہر قندوز میں ایک بینک کے باہر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ قندوز میں لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 461 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4848 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3719 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3592 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2329 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C