افغانستان:طالبان نے مختلف جرائم پر 11 افراد کو سرِعام کوڑے مارے
👁️ 204 بار دیکھا گیا
افغانستان:طالبان نے مختلف جرائم پر 11 افراد کو سرِعام کوڑے مارے
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کی جانب سے منشیات اور شراب کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا کے طور پر 11 افراد کو سرِعام کوڑے مارے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے زیرِ انتظام سپریم کورٹ نے پیر کے روز ان سزاؤں کی تصدیق کی۔ عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو نشہ آور گولیوں، میتھامفیتامین، شراب اور چرس کی اسمگلنگ اور فروخت کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔
بیان کے مطابق ہر مجرم کو 10 سے 30 کوڑوں کی سزا سنائی گئی، جبکہ انہیں 7 ماہ سے 3 سال تک قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان سپریم کورٹ کے بیانات سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران افغانستان میں جسمانی سزاؤں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں کم از کم 346 افراد کو کوڑے مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بارہا طالبان سے جسمانی سزاؤں کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کی سزائیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C