اقوام متحدہ فورم پر پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے، دہشت گردی پر الزامات کا تبادلہ
👁️ 94 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ فورم پر پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے، دہشت گردی پر الزامات کا تبادلہ
اسلام آباد + نیویارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق “قابلِ اعتماد شواہد” موجود ہیں، جس میں کم از کم 30 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنایا گیا۔ پاکستان نے اس حملے کا الزام بیرونی حمایت یافتہ عناصر پر عائد کیا ہے۔
یہ بیان اقوام متحدہ میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور اُن کے خاندانوں کی مدد کرے جن کی زندگی یہ سانحات ہمیشہ کے لیے بدل دیتے ہیں۔
جواد اجمل نے زور دیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امتیاز سے پاک نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “دہشت گردی” اور “حقِ خود ارادیت کی جائز جدوجہد” کے درمیان فرق کو تسلیم کرنا بھی بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع کسی بھی صورت قابلِ افسوس ہے۔
اسی موقع پر اقوام متحدہ میں انڈیا کی نائب مستقل مندوب یوجنا پٹیل نے جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا حالیہ انٹرویو سنا ہے جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ماضی میں دہشت گرد تنظیموں کی تربیت، مالی معاونت اور حمایت کی ہے۔
انڈین مندوب کے مطابق خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “ہم نے تین دہائیوں تک یہ گھناؤنا کام امریکہ کے کہنے پر کیا، برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک بھی اس میں ملوث رہے۔ یہ ایک غلطی تھی جس کا ہم آج خمیازہ بھگت رہے ہیں۔”
یہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر داخلی سلامتی کے بحرانوں میں مداخلت کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C