اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یوکرین کا دورہ، جنگی جرائم کی تفتیش کی حمایت
👁️ 60 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یوکرین کا دورہ، جنگی جرائم کی تفتیش کی حمایت
کیف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل اینٹونیو گئیٹرس نے جمعرات کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا اور صدر ولادومیر زیلنسکی کے ساتھ مذاکرات سے پہلے کہا ہے کہ لڑائی میں سب سے زیادہ قیمت شہری آبادی کو دینی پڑتی ہے،۔
"The war is an absurdity in the 21st century. The war is evil."
In Ukraine, @antonioguterres says war is unacceptable and stresses that civilians are paying the highest price. https://t.co/DrCucY7eEv pic.twitter.com/DsTCCBERJg
— United Nations (@UN) April 28, 2022
گئیٹرس نے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں بورودیانکا اور ارپین کے ساتھ ساتھ بوچا بھی شامل ہے، جہاں ایک ماہ قبل روسی افواج کے انخلا کے بعد شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں برآمد ہونے کے بعد ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش کا معاملہ سامنے آیا اور گئیٹرس نے جمعرات کو روس پر زور دیا کہ وہ فوجداری جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے چھان بین کے معاملے پر تعاون کرے۔
گئیٹرس نے کہا کہ میں آئی سی سی کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور روسی فیڈریشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تفتیش کو قبول کرتے ہوئے آئی سی سی سے تعاون کریں۔ لیکن، جب ہم جنگی جرائم کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم یہ بات نہیں بھولتے کہ لڑائی بدترین جنگی جرائم کا سبب بنتی ہے۔
War is evil. pic.twitter.com/LUKYqLTnyB
— António Guterres (@antonioguterres) April 28, 2022
یوکرین پہنچنے کے بعد عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمایت کرنا اور تنازع کے علاقوں سے شہری آبادی کے انخلا کو وسعت دینا چاہتے ہیں، جن امور پر وہ اس ہفتے کے اوائل میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بات چیت کر چکے ہیں۔
ایک ٹوئیٹ میں گئیٹرس نے کہا کہ یہ لڑائی جتنی جلد ختم ہو بہتر ہوگا، جو بات یوکرین، روس اور دنیا کے لیے ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C