اقوامِ عالم انٹرنیٹ کیلئے نئے ضوابط تشکیل دیں: فیس بک بانی مارک زکربرگ
👁️ 189 بار دیکھا گیا
اقوامِ عالم انٹرنیٹ کیلئے نئے ضوابط تشکیل دیں: فیس بک بانی مارک زکربرگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکیٹو مارک زکربرگ نے اقوامِ عالم سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے لیے نئے ضوابط تشکیل دیں۔
انہوں نے نئے ضوابط کا مطالبہ معتبر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں شائع ہونے والے اپنے خصوصی کالم میں کیا۔ زکربرگ نے واضح کیا کہ نئے ضوابط چار مختلف سمتوں میں ترتیب دیے جائیں۔ انہوں نے ان سمتوں کا تعین کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ نئے ضوابط انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کے تحفظ، ڈیٹا پرائیویسی اور نفرت آمیز مواد کے انسداد جیسے چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی عالمی صورت حال حکومتوں اور انٹرنیٹ کے نگران اداروں کے فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔
زکربرگ کے مطابق معاشرے اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ ضوابط کی تشکیل کا عمل از سر نو بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ اس تناظر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی ویب سائٹس اس مناسبت سے کوئی کردار ادا کرنے سے بظاہر قاصر ہیں۔مارک زکربرگ نے اپنے کالم میں تحریر کیا کہ ٹیکنالوجی آج کے دور میں عام انسانی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے میں فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹس کی کمپنیوں پر ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اور ان کمپنیوں کو روز مرہ کے ابھرتے مسائل کی وجہ سے شدید دبا کا سامنا ہے۔
زکربرگ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماجی ویب سائٹس کی کمپنیوں کو مختلف معاملات کے تناظر میں فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں،یہ فیصلے ایسے مواد کے حوالے سے ہوتے ہیں جو نفرت پر مبنی ہوتے ہیں،اس کے علاوہ مختلف سیاسی اشتہار بازی کو ہٹانے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں،ان کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کو انتہائی زور آور سائبر حملوں سے بچا کی فکر بھی لاحق رہتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ امر اہم ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کی لائیو سٹریمنگ کے تناظر میں فیس بک کو شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں ملوث مبینہ آسٹریلوی شہری نے النور مسجد کے حملے کو فیس بک کی ویب سائٹ پر لائیو نشر کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پولیس کی درخواست پر فیس بک نے ان حملوں سے منسلک تمام مواد فوری طور پر ہٹا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C