اقوامِ متحدہ کا ایرانی سرحد پر افغان تارکینِ وطن کے مبینہ ’قتلِ عام‘ کی تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 171 بار دیکھا گیا
اقوامِ متحدہ کا ایرانی سرحد پر افغان تارکینِ وطن کے مبینہ ’قتلِ عام‘ کی تحقیقات کا مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مشن نے ایران کی سرحد پر مبینہ فائرنگ سے افغان مہاجرین کی ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کو اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں موجود امدادی مشن ’اناما‘ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’14 اور 15 اکتوبر کے درمیان ایران کے صوبہ سیستان، سرباز ڈسٹرکٹ، قلع گن کی سرحد پر ایک افغان تارکین وطن پر فائرنگ اور اس کے باعث متعدد ہلاکتوں کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے۔ ادارے کو ان اطلاعات پر شدید تشویش ہے۔‘‘
بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ مبینہ حملہ ممکنہ طور پر کس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
‘طلوع نیوز’ سمیت افغان خبر رساں ادارے عینی شاہدین کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ مبینہ طور پر 200 سے زائد افغان تارکینِ وطن جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے ان پر ایرانی حدود کے اندر حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ’درجنوں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ہلاکتوں‘ کی تردید کی ہے۔
طلوع نیوز نے ’ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی سرحدی حفاظت پر مامور فورس نے تارکین وطن پر حملہ کیا ہے۔
افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے تاحال اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ البتہ طالبان حکومت کے ایک نائب ترجمان حمد اللہ فطرت کا کہنا ہے کہ تاحال مبینہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اور تین سیکیورٹی اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے اناما نے اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق تارکینِ وطن، پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ یقنی بنانے پر زور دیا ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ اور جنیوا میں افغانستان کے مندوبین اور دیگر افغان رہنماؤں نے مبینہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ہزاروں افغان شہریوں نے مغربی افواج کے انخلا اور اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا۔
افغانستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن بستے ہیں البتہ دونوں ممالک نے اپنی حدود میں موجود پناہ گزینوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C