اللہ کے نام پر نفرت تشدد کا جواز نہیں، لیبیا، عراق، یمن اور شام میں امن ہونا چاہیے: پوپ فرانسس
👁️ 214 بار دیکھا گیا
اللہ کے نام پر نفرت تشدد کا جواز نہیں، لیبیا، عراق، یمن اور شام میں امن ہونا چاہیے: پوپ فرانسس
ابوظہبی (ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے نام پر نفرت اور تشدد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ لیبیا، عراق، یمن اور شام میں امن ہونا چاہئے۔ مذہبی آزادی میں ہر انسان کو آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کا حق ہے۔
کوئی ادارہ کسی انسان سے آزادی کا اختیار نہیں چھین سکتا۔ مختلف عقائد رکھنے والے لوگوں کے معاشرے میں مساوی شہری حقوق ہونے چاہئیں۔ بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شیخ زاید جامع مسجد کا پہلا دورہ بھی کیا۔ قبل ازیں دبئی پہنچنے پر ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا استقبال کیا۔
پوپ ایک بین المذہبی کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی گئے ہیں جس میں منگل کو قریباً ایک لاکھ بیس ہزار افراد شرکت کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔
پوپ کا کہنا تھا ’یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک رسائی نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا ’ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔‘ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پوپ اس مسئلے کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نجی سطح پر اجاگر کریں گے یا کسی عوامی فورم پر۔
متحدہ عرب امارات سعودی قیادت میں یمن کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ 10 لاکھ رومن کیتھولک آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق فلپائن اور انڈیا سے ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سر زمین بھائی چارے، اور مختلف تہذیبوں اور شہریتوں کے لوگوں کے ملاپ کی جگہ ہے اور یہ مختلف لوگوں کے ایک ساتھ رہائش کی ایک مثال ہے۔‘ پوپ بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ الازہر یونیورسٹی کے امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملیں گے۔ پوپ فرانسس نے جامع مسجد شیخ زیاد کا دورہ کیا۔ پوپ فرانسس مسلم کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C