امریکا: خودکش حملے کی دھمکی دینے والے افغان شہری محمد داؤد الوک زئی گرفتار
👁️ 288 بار دیکھا گیا
امریکا: خودکش حملے کی دھمکی دینے والے افغان شہری محمد داؤد الوک زئی گرفتار
واشنگٹن (ش ح ط ) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں خودکش حملے کی دھمکی دینے والے افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کو ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق گرفتاری منگل کو عمل میں آئی اور مقامی عدالت میں اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق محمد داؤد الوک زئی "آپریشن الائیز ویلکم" کے تحت امریکہ آیا تھا اور اسے 7 ستمبر 2022 کو مستقل رہائش (گرین کارڈ) بھی دیا گیا تھا۔
گرفتار شخص نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ خودکش جیکٹ بنا رہا ہے اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو بھی گرفتار کیا تھا، جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔
اس حملے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ رکن سارہ بیکسٹرم زخمی ہوئی تھیں اور جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں، جبکہ ان کے ساتھی 24 سالہ اینڈریو وولف کی حالت نازک ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی سرزمین پر ایسے عناصر کو پناہ نہیں دے گا جو شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور تمام حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔
امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
نیو یارک پوسٹ نے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 2021 سے اب تک 6,868 افغان پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے کے بعد ممکنہ "سکیورٹی خطرے" کی نشاندہی کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ان میں سے 5 ہزار سے زائد افراد قومی سلامتی کے اعتبار سے مشکوک قرار دیے گئے ہیں، 956 افراد عوامی تحفظ سے متعلق مسائل کے باعث زیرِ نگرانی ہیں، جبکہ تقریباً 900 افراد ممکنہ "دھوکہ دہی" کے شبہے میں تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 364 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C