امریکا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک
👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) ٹینیسی نیشنل گارڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹربدھ کے روز دوپہر بعد ہنٹس ویلے شہر میں ہارویسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا کہ ایک سڑک کے نزدیک گر گیا۔
ٹینیسی نیشنل گارڈ نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد جائے حادثہ پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جبکہ ہیلی کاپٹر پر سوار دونوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
ہارویسٹ ہنٹس ویلے کے شمال مغرب میں ہے،جہاں ناسا کا مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر واقع ہے۔ یہاں امریکی فوج کے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ بھی موجود ہے۔
نیشنل گارڈ ریاستی ملٹری فورس ہے جو امریکی ریزرو فورسز کا حصہ ہے اور بوقت ضرورت اسے وفاقی مشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
At approx 3pm today, a Tenn. National Guard UH-60 Blackhawk Helicopter crashed while conducting a training flight near Highway 53 in Huntsville, Ala. The Madison County Sherriff’s Dept. in Ala. responded to the crash site and reported two crew members onboard were killed. pic.twitter.com/QA21UDVVVl
— Tenn. National Guard (@TNMilitaryDept) February 16, 2023
اظہار تعزیت
ٹینیسی ملٹری فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل وارنر روس نے ایک بیان میں کہا، “ہمیں ٹینیسی نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کی موت پر انتہائی افسوس ہے۔ اس دلدوز سانحے پر ہماری دعائیں متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں کوئی دیگر سویلین یا فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔
ٹینیسی کے گورنر بل لی نے بھی اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
I’m deeply saddened by the fatal helicopter crash that happened in Madison County today.
My heart hurts for those who lost their lives in this tragic incident and for their families as they learn of this news.— Dale W. Strong (@RepDaleStrong) February 15, 2023
میڈیسن کاونٹی کے رکن پارلیمان ڈیل اسٹرونگ نے ٹویٹ کرکے اس حادثے کی تصدیق کی اور متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں الباما کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے بتایا تھا کہ یو ایچ 60 ہیلی کاپٹر، جو بلیک ہاک کے نام سے معروف ہے، حادثے کا شکار ہو گیا۔
بلیک ہاک حادثے کا شکار ہوتے رہے ہیں
گزشتہ برسوں میں تربیتی پروازوں کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔
سن 2022 میں اوٹاہ میں خراب موسم کی وجہ سے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ زیر تربیت پائلٹ ہیلی کاپٹر کو اتارنے کی کوشش کررہا تھا لیکن زبردست دھند کی وجہ سے اسے صاف طور پر کچھ دکھائی نہیں دیا اور اس کا ہیلی کاپٹرایک دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
سن 2021 میں اداہو آرمی نیشنل گارڈ کے تین پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بوائس کے نزدیک تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
سن 2020 میں بھی جنوبی کیلفورنیا کے ساحل کے قریب تربیتی مشق کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں دو فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C