امریکا میں داخلی دہشت گردی کے مقابلے کیلئے یونٹ کے قیام کا فیصلہ
👁️ 35 بار دیکھا گیا
امریکا میں داخلی دہشت گردی کے مقابلے کیلئے یونٹ کے قیام کا فیصلہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ انصاف نے ملک کے اندر سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور حکومت مخالف گروپوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے ایک نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات نائب اٹارنی جنرل نے ارکان کانگریس کو بتائی۔
امریکی نائب اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے منگل گیارہ جنوری کی شام ارکان کانگریس کو بتایا کہ اندرون ملک سے کی جانے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات مسلسل زیادہ ہوتے جا رہے ہیں اور خاص طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے اب نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میتھیو اولسن نے امریکی سینیٹ کی انصاف سے متعلق امور کی کمیٹی کو ایک سماعت کے دوران بتایا، ”ہمیں داخلی طور پر ایسے پرتشدد انتہا پسندوں کی طرف سے بہت زیادہ ہو چکے خطرات کا سامنا ہے، جو انفرادی طور پر یا گروہوں کی صورت میں اپنے داخلی سماجی یا سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد جرائم کے ارتکاب پر آمادہ ہیں۔‘‘
انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا، ”یہ نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ایسے خطرناک انتہا پسند عناصر یا تو نسل پرستانہ سوچ کے حامل ہیں یا پھر وہ حکومت مخالف شدت پسندی اور ریاستی اختیارات کو چیلنج کرنے کی سوچ کے پروردہ ہیں۔‘‘
آسان اہداف پر حملوں کی سوچ
اسی بریفنگ میں امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی نیشنل سکیورٹی برانچ کی ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ڈائریکٹر جِل سینبورن نے سینیٹ کو بتایا کہ امریکا کو داخلی طور پر اس وقت سب سے زیادہ خطرات ایسے شدت پسندوں کی وجہ سے لاحق ہیں، جو آن لائن رابطوں کے نتیجے میں شدت پسندی کے قائل ہوئے اور جو بالعموم آسان اہداف یا ‘سافٹ ٹارگٹس‘ پر خونریز حملوں کی کوشش میں ہے۔
نائب اٹارنی جنرل میتھیو اولسن کے الفاظ میں، ”محکمہ انصاف میں پہلے ہی سے انسداد دہشت گردی کا ایک شعبہ موجود ہے اور نیا قائم کیا جانے والا یونٹ اس شعبے کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔ یہ نیا یونٹ بھی محکمہ انصاف کے نیشنل سکیورٹی ڈویژن ہی کا حصہ ہو گا اور اس کے ذریعے نہ صرف دہشت گردی اور انتہا پسندانہ حملوں کے واقعات کی انفرادی سطح پر چھان بین مزید مربوط بنائی جائے گی بلکہ یوں ملک بھر میں ریاستی اداروں کی کوششوں کو بھی باہم مربوط بنایا جا سکے گا۔‘‘
داخلی دہشت گردی ہے کیا؟
امریکا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام سے متعلقہ امور کے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک بڑا مسئلہ اس بارے میں پایا جانے والا قانونی ابہام بھی ہے کہ داخلی دہشت گردی کہتے کس کو ہیں؟
ان ماہرین کے مطابق یہ سیاسی طور پر اس لیے ایک پیچیدہ موضوع ہے کہ مروجہ امریکی قوانین میں ان کی تشریحات کے مطابق کئی ایسے سقم موجود ہیں، جن کے باعث یہ تعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ اندرون ملک رونما ہونے والے جرائم میں سے کس نوعیت کے واقعات کو کب داخلی دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے داخلی دہشت گردی کے خلاف نئے یونٹ کے قیام کا جو فیصلہ کیا ہے، اس میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے کئی مجرمانہ واقعات نے اہم کردار ادا کیا۔ ان میں گزشتہ برس جنوری میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر کیا جانے والا ہلاکت خیز حملہ بھی شامل ہے اور وہ واقعات بھی جو امریکا میں پچھلے سال کئی سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے بعد درجنوں شہروں میں نسل پرستی کے خلاف وسیع تر پرتشدد احتجاج کی وجہ بنے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لال قلعہ دھماکا کیس: دو ملزمان کا سازش میں ملوث ہونے سے انکار، این آئی اے نے الزامات کے حق میں شواہد پیش کردیے
15/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
دمشق کے نواحی شہر جرمانا میں گاڑی کے اندر دھماکا، بچی سمیت 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
15/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس 1500 سے 2500 بیلسٹک میزائل موجود ہیں ، امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ
15/November/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
14/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران ضبط شدہ امریکی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی سے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے لگا، پاسدارانِ انقلاب
14/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26465 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15690 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11993 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9375 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7639 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5645 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C