امریکا: نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین لگوا لی
👁️ 19 بار دیکھا گیا
امریکا: نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین لگوا لی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ بائیڈن کو ویکسین لگانے کا منظر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ عوام کو یقین دلایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے۔
نو منتخب صدر بائیڈن کو ریاست ڈیلاویئر کے مقامی اسپتال میں ‘فائزر’ اور ‘بائیو این ٹیک’ کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔
Today, I received the COVID-19 vaccine.
To the scientists and researchers who worked tirelessly to make this possible — thank you. We owe you an awful lot.
And to the American people — know there is nothing to worry about. When the vaccine is available, I urge you to take it. pic.twitter.com/QBtB620i2V
— Joe Biden (@JoeBiden) December 22, 2020
اس موقع پر بائیڈن نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے عمل کو دکھانے کا مقصد یہ ہے کہ جب یہ دستیاب ہو تو عوام اسے لگوانے کے لیے تیار ہوں۔ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
نو منتخب صدر سے قبل اُن کی اہلیہ جل بائیڈن کو بھی اسی اسپتال میں کرونا ویکسین لگائی گئی۔
امریکہ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکہ میں کرونا کیسز ایک کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے تین لاکھ 19 ہزار امریکی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بائیڈن کے علاوہ کئی اعلیٰ امریکی عہدے داروں نے بھی کرونا ویکسین لگوا لی ہے جن میں نائب صدر مائیک پینس، ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹ میں ری پبلکن اکثریتی رہنما مچ مکونل بھی شامل ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ ویکسین کب لگوائیں گے۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اکتوبر میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر چند روز اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہے تھے۔
پیر سے امریکہ میں دوا ساز کمپنی ‘موڈرنا’ کی تیار کردہ ویکسین کی ترسیل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعے کو ‘موڈرنا’ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔
امریکہ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی ورکرز، نرسنگ ہومز میں مقیم ضعیف افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جا رہی ہے البتہ اعلیٰ حکومتی عہدے دار اور اہم شخصیات اس لیے ویکسین لگوا رہی ہیں تاکہ عوام میں ویکسین سے متعلق پائے جانے والے تحفظات دُور کیے جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 450 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8885 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4692 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3504 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C