امریکا نے ترکی کے ساتھ خفیہ ڈرون پروگرام منجمد کردیا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکا نے ترکی کے ساتھ خفیہ ڈرون پروگرام منجمد کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے جلو میں واشنگٹن کی طرف سے انقرہ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ امریکی حکومت نے ترکی کے ساتھ جاری ڈرون طیاروں کے ایک خفیہ پروگرام کو منجمد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدے داروں نے تصدیق کی کہ واشنگٹن نے گذشتہ اکتوبر میں انقرہ کی شام میں فوجی مداخلت کی وجہ سے ترکی کے ساتھ ڈرون کے لیے خفیہ انٹلیجنس پروگرام منجمد کردیا ہے، چار امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ انقرہ کی جانب سے شام میں کرد جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن کے بعد واشنگٹن نے فوجی انٹیلی جنس کے میدان میں تعاون کا ایک خفیہ پروگرام معطل کردیا تھا۔
عہدے داروں نے انکشاف کیا کہ شام کی حدود میں گھس کر کی گئی کارروائی کے بعد امریکا نے ترکی کے ساتھ ڈرون طیاروں کا خفیہ پروگرام غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پرعمل درآمد بدستور جاری ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے اس آپریشن میں نیٹو کے دو اتحادی ممالک کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا تھا۔
امریکا نے اس آپریشن پر ترکی کے متعدد وزراء اور داروں پر پابندیاں بھی عاید کی تھیں۔ امریکی عہدیداروں نے معاملے کی حساسیت کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی بتایا کہ امریکا نے ترکی کے ساتھ ڈرون سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس پروگرام گذشتہ سال کے آخر میں معطل کردیا تھا۔
امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ خفیہ پروگرام منجمد کرنے سے قبل امریکی فوج ترکی کے انجرلیک ایئربیس سے غیرمسلح ڈرون کو آپریٹ کرتے تھے۔ یہ ایک انٹیلی جنس پروگرام تھا جو سنہ 2007ء سے امریکا اور ترکی کے درمیان جاری رہا ہے۔ اس آپریشن میں ترکی کی سرحد کے قریب عراق کے علاقوں میں داعش اور دوسرے شدت پسندوں کے خلاف چل رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C