امریکا نے شام میں ایک نیا فوجی اڈہ اور رن وے تیار کرنا شروع کردیا
👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا نے شام میں ایک نیا فوجی اڈہ اور رن وے تیار کرنا شروع کردیا
دمشق (ڈیلی اردو) امریکی فوج نے شام میں ایک نیا فوجی اڈہ اور رن وے تیار کرنا شروع کردیا۔
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے حسکہ کے مشرق میں الیعربیہ کے علاقے (تل کوجر) میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کے لیے ایک رن وے بھی تیار کرنا شروع کیا ہے۔
سیرین آبزر ویٹری کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع حسکہ میں امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں اور کارگو طیاروں کے لیے لینڈنگ پیڈ قائم کرلیا ہے۔ نئے امریکی ایئربیس کے اطراف میں کنکریٹ بلاکس کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔
آبزرویٹری نے گذشتہ روز عراق کے کردستان علاقے سے آنے والے الولید کراسنگ کے راستے ایک امریکی قافلے کے شمال مشرقی شام میں داخلے کا دعویٰ کیا تھا۔
شامی انسانی حقوق گروپ کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ حسکہ کے قریب الشدادی شہر کی طرف روانہ ہوگیا تھا۔
اس کانوائے میں 19 گاڑیاں شامل تھیں جن میں 13 ٹرک اور پانچ بکتر بند گاڑیاں تھیں۔ اس سال اپریل میں امریکی افواج نے دیر ایزور اور حسکہ صوبوں میں اپنے اڈے مزید بڑھا دیے تھے تاکہ اس علاقے میں روس کا اثرو رسوخ کم کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8878 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1940 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C