امریکا: ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹ بال ٹیم کے 3 ارکان ہلاک، 2 زخمی
👁️ 162 بار دیکھا گیا
امریکا: ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹ بال ٹیم کے 3 ارکان ہلاک، 2 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) امریکہ میں یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ کے واقعے میں فٹ بال ٹیم کے تین ارکان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کرسٹوفر ڈارنیل جونز جو نئیر کے طور پر بتائی گئی ہے۔
https://twitter.com/CoachRobRahn/status/1592178087047106562?t=eb8KMWZ9tFJCnNhu1bDe9A&s=19
فائرنگ اس بس پر کی گئی جو طلباء کو ایک آف کیمپس ٹرپ سے واپس لا رہی تھی۔
Just an absolutely catastrophic situation at Virginia where former UVa. football player Chris Jones has allegedly killed 3 current players: WR Lavel Davis Jr., LB D’Sean Perry and WR Devin Chandler. pic.twitter.com/5onWjWO2Pg
— College Sports Only (@CollegeSportsO) November 14, 2022
پیر کے روز یونیورسٹی میں تمام کلاسز منسوخ کر دی گئیں اور شارلٹس ویل کیمپس سنسان ہو گیا۔ یو نیورسٹی آف ورجینیا (یو وی اے) کے صدر جم رائن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں کہا کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ اتوار کی رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایسا پیغام ہے کہ کبھی کسی کو نہ بھیجنا پڑے۔
Additional charges were announced Tuesday against the man accused of killing three football players and wounding two others in a weekend shooting at the University of Virginia ahead of his initial court appearance Wednesday https://t.co/QyQRzXaX4h
— CNN (@CNN) November 16, 2022
یونیورسٹی کی ہنگامی انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کر کے کیمپس پر موجود طلباء کو مسلح شخص کی موجودگی سے خبردار کیا۔ ان خبروں کے بعد کہ کیمپس کے شمال میں شاٹس فائر کیے گئے ہیں، انتظامیہ نے اپنے پیغام میں طلباء کو ہدایت کی کہ وہ عمارت کے اندر رہیں۔
پیر کی صبح پولیس نے شوٹنگ کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کر کے اس کی ناکہ بندی کردی۔ پورے شارلٹس ویل اور یونیورسٹی کیمپس میں اکا دکا ٹریفک کے سوا ہو کا عالم ہے۔
یونیورسٹی کے اخبار،” دی کیولئیر ڈیلی” کی ایڈیٹر انچیف، ایوا سروویل کا کہنا ہے کہ طلباء کو دیے گئے ہنگامی پیغام کے بعد وہ پارکنگ گیراج کی طرف بھاگیں مگر پولیس نے انہیں فوری گھر جانے کے لیے کہا۔
ایوا کا کہنا ہے کہ ’’وہ اس نسل سے تعلق رکھتی ہیں جو گنز کے تشدد کے درمیان پروان چڑھی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسی خبروں کو سننا اور برداشت کرنا آسان ہے۔‘‘
الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے بیورو کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مل کر اس واقعے کی چھان بین میں مدد دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C