امریکا: چینی شہری کو شمالی کوریا کیلئے ہتھیار اسمگلنگ پر 8 سال قید
👁️ 404 بار دیکھا گیا
امریکا: چینی شہری کو شمالی کوریا کیلئے ہتھیار اسمگلنگ پر 8 سال قید
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایک چینی شہری کو شمالی کوریا کے لیے آتشیں اسلحہ اور فوجی سازوسامان اسمگل کرنے کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بیان کے مطابق، 42 سالہ شینگوا وین، جو کیلیفورنیا کے شہر اونٹاریو کا رہائشی ہے، نے اعتراف کیا کہ وہ شمالی کوریا کے لیے غیر قانونی ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا اور بین الاقوامی ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث رہا۔
محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ وین کو شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے ہتھیار خریدنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس نے 2023 میں لانگ بیچ کی بندرگاہ سے آتشیں اسلحے کے کم از کم تین کنٹینرز چین بھیجے، جن کی حتمی منزل شمالی کوریا تھی۔ ایک کنٹینر کو ریفریجریٹر کے نام پر بھیجا گیا جو جنوری 2024 میں ہانگ کانگ پہنچا تھا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق، وین نے 2022 میں شمالی کوریائی اہلکاروں کی ہدایت پر امریکہ سے ہتھیار اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ٹیکساس سے خریدے گئے اسلحہ کو کیلیفورنیا پہنچا کر بھیجنے کا انتظام کیا۔ گزشتہ برس ستمبر میں اس نے 9 ایم ایم کے تقریباً 60 ہزار راؤنڈ بھی خریدے تھے جنہیں وہ شمالی کوریا بھیجنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود خفیہ طریقوں سے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C