امریکا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ
👁️ 268 بار دیکھا گیا
امریکا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر دوسرے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بارے میں روس کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس تجربے کا مقصد ‘امریکہ کی جوہری قوت کی تیاری کا مظاہرہ کرنا ہے۔’
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تجربہ کرنے سے قبل اپنے ایک غیر معمولی اعلان میں کہا کہ امریکی فوج سات ستمبر بدھ کے روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کرے گی۔ گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ امریکہ کی جانب سے دوسری جوہری دفاعی مشق ہو گی۔
پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے منگل کے روز کہا کہ ”سات ستمبر کو صبح سویرے کیلیفورنیا میں وینڈین برگ اسپیس فورس بیس سے ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ کے غیر مسلح ‘منٹ مین سوئم’ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا آپریشنل تجربہ کیا جائے گا۔”
رائڈر نے کہا کہ یہ ”معمول کا” تجربہ کافی عرصے پہلے سے طے تھا اور امریکہ نے روس اور دیگر ممالک کو ان منصوبوں سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
رائڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس تجربے کا مقصد، ”اس بات کا مظاہرہ کرنا ہے کہ امریکی جوہری فورسز کی تیاری کیسی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک کے جوہری تدارک کی سلامتی اور اس کے موثر ہونے کے بارے میں بھی اعتماد ظاہر کرنا ہے۔”
ایک ماہ کے اندر دو تجربات
یوکرین اور تائیوان کے حوالے سے کشیدگی پر قابو پانے کے مقصد سے امریکہ نے دو بار یہ تجربہ ملتوی کرنے کے بعد 16 اگست کو منٹ مین سوئم نامی ایک بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
اس تجربے میں مذکورہ میزائل ایک ‘ری انٹری وہیکل’ لے کر گیا تھا۔ اسٹریٹیجک تنازع کے دوران اس میزائل کو جوہری وار ہیڈ سے لیس کیا جا سکتا ہے۔
ری انٹری وہیکل یعنی دوبارہ داخل ہونے والی اس گاڑی نے مغربی بحرالکاہل کے دلدلی جزائر میں واقع کواجلین اٹول تک تقریباً چھ ہزار 760 کلو میٹر کا سفر کیا تھا۔
رائڈر کا کہنا تھا کہ دونوں ہی ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہیں، اور چونکہ پہلے انہیں ملتوی کیا گیا تھا، اس وجہ سے ایک دوسرے کے آس پاس ہی رکھے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C