امریکا کا ترکی پر روس سے ’ایس ۔ 400‘ ایئر ڈیفنس معاہدہ ختم کرنے پر زور
👁️ 137 بار دیکھا گیا
امریکا کا ترکی پر روس سے ’ایس ۔ 400‘ ایئر ڈیفنس معاہدہ ختم کرنے پر زور
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے ترکی پر زور دیا ہے کہ اسے روس کے ساتھ ہونے والے ایس-400 ایئر ڈیفنس معاہدے کو برقرار نہیں رکھنا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے ترک وزیر خارجہ میولت کاؤس اوغلو کے ساتھ ملاقات کے دوران زور دیا کہ روس کے ایس-400 معاہدے کو برقرار نہ رکھا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری بلنکن نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ معاہدہ جاری نہ رکھے اور دیگر معاملات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ بلنکن خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے استنبول معاہدے سے ترکی کی دستبرداری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے شام اور افغانستان میں مشترکہ مفادات، نیٹو رکن ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات، جمہوریت اور انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ ترکی نے 2019 کے وسط میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا روسی ساختہ ایس-400 دفاعی نظام حاصل کیا تھا جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ اس سے نیٹو اتحادیوں کو کوئی خطرہ نہیں لیکن واشنگٹن اس پر طویل عرصے سے نہ صرف ترکی کو پابندی لگانے کی دھمکی دے رہا تھا بلکہ اس نے ترکی کو ایف-35 طیاروں کے پروگرام سے بھی خارج کردیا تھا۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے معاونین کی جانب سے ترکی پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز کو نظر انداز کرتے آئے تھے اور کچھ عرصے قبل ہی انہوں نے اس کی منظوری دی تھی۔
امریکا کے اس وقت کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘امریکا نے ترکی کو متعدد مرتبہ اعلیٰ ترین سطح پر یہ بآور کروایا کہ ایس-400 نظام کی خریداری سے نہ صرف امریکی فوجی ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی سیکیورٹی خطرے میں پڑجائے گی بلکہ اس سے روس کے دفاعی شعبے کو اچھے خاصے فنڈز مل جائیں گے’۔
بعد ازاں 15 دسمبر 2020 کو امریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
ترکی نے پابندیوں کو ‘سنگین غلطی’ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی اور واشنگٹن پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ‘غیر منصفانہ فیصلے’ کا دوبارہ جائزہ لے۔
سینئر امریکی عہدیداروں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انقرہ کی جانب سے ایس-400 کی خریداری پر امریکا کی جانب سے متعدد مرتبہ اس فیصلے کو واپس لینے کی درخواستیں کی گئی جس سے انکار پر واشنگٹن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان پابندیوں کے ذریعے ترکی کے دفاعی خریداری اور ڈیولپمنٹ کی اعلیٰ سطح کی باڈی، پریزیڈینسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (ایس ایس بی)، اس کے چیئرمین اسمٰعیل دیمر اور دیگر 3 ملازمین کو ہدف بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C