امریکا کا شام میں 600 امریکی فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان
👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا شام میں 600 امریکی فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/آن لائن) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں 600 فوجی اہلکاروں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جنگ کو ’ناختم ہونے والی جنگ‘ قرار دیکر امریکی فوجیوں کے انخلا کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی سیکریٹری دفاع نے شمالی شام میں 600 فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
مارک ایسپر کا ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلا اب بھی جاری ہے لیکن 600کے قریب امریکی فوجی تیل تنصیبات کی نگرانی کیلئے وہاں موجود رہیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ یورپی اتحادیوں کی جانب سے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو مضبوط کرنے پر امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اچانک شام سے تمام فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس پر ناقدین کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے شدت پسند تنظیم داعش کے دوبارہ پروان چڑھنے کا موقع میسر آ جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C