امریکا: کرپٹو کرنسی ٹورنیڈو کیش کے بانیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکا: کرپٹو کرنسی ٹورنیڈو کیش کے بانیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں کرپٹو کرنسی ’’ٹورنیڈو کیش‘ کے 2 شریک بانیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنیڈو کیش روسی پلیٹ فارم ہے جو رومان سیمانوف اور رومان سٹارم نامی دو روسی شہریوں نے 2019ء میں قائم کیا تھا۔ امریکا کی طرف سے سیمانوف اور سٹارم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شمالی کوریا کے ہیکرز کی مدد کر رہے ہیں۔
سیمانوف اور سٹارم پر 1 ارب ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، سٹارم کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔ اسے گزشتہ روز واشنگٹن سے گرفتار کیا گیاہے۔
سیمانوف کے پاس روسی شہریت ہے اور اسے تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ مذکورہ کمپنی کے تیسرے شریک بانی کا نام الیگزے پرتسیف ہے جسے گزشتہ سال اگست میں نیدرلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
امریکی حکام کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا ہیکر گروپ ’لیزرس گروپ‘ اس پلیٹ فارم کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا ہے اور رقم شمالی کوریا منتقل کرتا ہے۔ یہ گروپ اس رقم کو شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی فنڈنگ کے لیے استعمال کرتا ہے۔
امریکی اٹارنی ڈیمیان ولیمز کا کہنا ہےکہ سٹارم اور سیمانوف جانتے تھے کہ وہ شمالی کورین ہیکرز کی مدد کر رہے ہیں اور فراڈ کے ذریعے حاصل کردہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے شمالی کوریا پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے دانستہ طور پر شمالی کورین ہیکرز کی مدد کی، چنانچہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C