امریکا کی سعودی عرب اور اسرائیل کو پیٹریاٹ میزائل و اپاچی ہیلی کاپٹر فروخت کی منظوری
👁️ 187 بار دیکھا گیا
امریکا کی سعودی عرب اور اسرائیل کو پیٹریاٹ میزائل و اپاچی ہیلی کاپٹر فروخت کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے چلتے سعودی عرب اور اسرائیل کو کئی ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
جمعہ کی رات امریکی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو ساڑھے چھ ارب ڈالر جبکہ سعودی عرب کو نو ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ نے اپنے بحری بیڑے ایران کے نزدیک تعینات کر دیے ہیں اور ایران پر امریکی فوجی حملے کا امکان بڑھ گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے ہتھیاروں میں سے تقریباً چار ارب ڈالر 30 اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹروں کے لیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور اس کی دفاع کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور برقرار رکھنے میں مدد کرنا انتہائی اہم ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی عرب کو جو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں 700 سے زائد پیٹریاٹ میزائل اور اس کے متعلقہ آلات شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C