امریکا کے مزید ڈرون اور جاسوس طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایڈمرل حسین خانزادی
👁️ 170 بار دیکھا گیا
امریکا کے مزید ڈرون اور جاسوس طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایڈمرل حسین خانزادی
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم دوبارہ اس کے ڈرون اور جاسوس طیارے کو مار گرائیں گے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔
ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی، ایران کا کہنا تھا کہ ڈرون ایرانی سرحد میں داخل ہوا تھا تاہم امریکا نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈرون عالمی گزر گاہ پر محو پرواز تھا اور یہ کسی ملک کی سرحد نہیں تھی۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرائے جانے پر صدر ٹرمپ نے اپنی مسلح افواج کو تہران پر فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوی طیارے کو تنبیہ کے بعد جانے کی اجازت دینے کو سراہتے ہوئے فوجی کارروائی کا حکم واپس لے لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C