امریکہ افغان قیادت کے سروں کی قیمت لگانے میں محتاط رہے، طالبان
👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ افغان قیادت کے سروں کی قیمت لگانے میں محتاط رہے، طالبان
دوحہ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) طالبان کے ایک سفارتکار نے پیر کے روز امریکہ کو اس دھمکی کے خلاف خبردار کیا ہے کہ امریکی شہریوں کو حراست میں رکھنے کی صورت میں واشنگٹن جوابی اقدامات کریگا۔
https://x.com/AfgEmbDoha1/status/1883896854234239286?t=hYDtLF7PzDfM366Mekg-NA&s=19
اس کے ردعمل میں قطر میں طالبان کے سفارتکار سہیل شاہین نے کہا کہ یہ افغان حکومت کی پالیسی ہے کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔
گزشتہ ہفتے امریکہ اور افغانستان کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا جس میں طالبان کے ایک رکن خان محمد کی رہائی کے بدلے دو امریکیوں کو آزاد کیا گیا۔۔
خبر رساں ادارے “ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق طالبان نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا کہ ملک میں کتنے اور غیر ملکی زیر حراست ہیں۔
وزیر خارجہ روبیو نے ایکس پلیٹ فارم پر ہفتہ کو ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں پتا چلا ہے کہ پہلے سے رپورٹ شدہ تعداد کے برخلاف “طالبان نے مزید امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔”
مارکو روبیو نے کہا، “اگر یہ سچ ہے، تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا انعام مقرر کرنا پڑے گا، شاید یہ اس سے بھی بڑا انعام ہوگا جو ہم نے بن لادن پر رکھا تھا۔”
قطر میں طالبان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا، دباؤ اور جارحیت کے سامنے حالیہ دہائیوں میں افغان قوم کے جہاد سے سب کو سبق سیکھنا چاہیے۔”
امریکی شہریوں رائن کوربیٹ اور ولیم مکینٹی کو رہا کرنے کا معاہدہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے عہدہ چھوڑنے سے قبل کیا تھا۔
رہائی پانے والے ان امریکی شہریوں کے علاوہ دو اور امریکی، جارج گلیزمین اور محمود حبیبی، ابھی طالبان کی حراست میں ہیں
سال 2001 میں گیارہ ستمبر کے القاعدہ کے دہشت گرد حملوں کے بعد امریکی اور نیٹو افواج نے افغانستان میں طالبان کے خلاف دو دہائیوں تک جنگ لڑی تھی۔
بالآخر اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کی جانب سے افراتفری میں کیے گئے انخلاء کے ساتھ طالبان اقتدار میں واپس آئےتھے۔
قطر میں تعینات سفارت کار سہیل شاہین افغانستان کے لیے امن معاہدے کے وقت دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک اور غیر ملکی کینیڈا کے شہری ڈیوڈ لیوری کی افغان جیل سے رہائی “دوست ملک قطر” کی ثالثی اور ایسے معاملات پر طالبان حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کے ذریعے ممکن ہوئی تھی۔
قبل ازیں، پیر کو کینیڈا کی وزیر خارجہ میلینی جولی نے کہا تھا کہ انہوں نے قطر پہنچنے پر افغانستان سے رہا ہونے والے لیوری سے بات کی تھی۔
وزیر خارجہ جولی نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کے لیوری اچھی حالت میں ہیں۔
انہوں نے لیوری کی رہائی میں مدد کرنے پر قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا شکریہ ادا کیا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1164 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 473 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8997 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4870 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3745 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3614 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2346 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C