امریکہ سے خفیہ معاہدے کے بعد وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج رہا
👁️ 130 بار دیکھا گیا
امریکہ سے خفیہ معاہدے کے بعد وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج رہا
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) وکی لیکس کا کہنا ہے کہ اس کے بانی جولیان اسانج اور امریکی حکام کے درمیان معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں برطانوی جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک طویل قانونی جنگ کا اختتام ہو گیا۔
https://x.com/wikileaks/status/1805643584328098080?t=iAa1crSMuzv91JikXWypKA&s=19
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جولیان اسانجکی اہلیہ اسٹیلا اسانج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “جولین آزاد ہو گئے ہیں!” انہوں نے تصدیق کی کہ وہ جنوب مشرقی لندن کی بیلمارش ہائی سکیورٹی جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی رہائی کے لیے عالمی دباؤ کی حمایت کرنے والے ہر شخص کا “الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔”
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو عراق اور افغانستان میں امریکہ کی مبینہ فوجی غلطیوں کو منظر عام پر لانے کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں نے ایک ہیرو کے طورپر پیش کیا ہے۔ لیکن امریکہ کا استدلال ہے کہ وکی لیکس کی فائلوں، جن میں عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بارے میں معلومات ظاہر کی گئی تھیں، نے بہت سی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
امریکہ نے باون سالہ اسانج پر غلط طریقے سے قومی دفاعی معلومات حاصل کرنے اور اسے ظاہر کرنے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ اسانج پچھلے پانچ سالوں سے برطانوی جیل میں تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد انہیں برطانوی جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور وہ امریکہ کی جانب رواں ہیں جہاں معاہدے کے تحت وہ اپنے خلاف الزامات کا اعتراف کریں گے۔ اعتراف جرم کے بدلے انہیں آزاد کردیا جائے گا۔ اس طرح ان کے خلاف ایک طویل عرصے سے جاری قانونی لڑائی کا اختتام ہو جائے گا۔
دریں اثنا آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے منگل کے روز ملکی پارلیمان سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسانج جلد از جلد آسٹریلیا اپنے گھر واپس آجائیں۔
انہوں نے کہا،”اسانج کے متعلق لوگوں کے خیالات اور ان کی سرگرمیوں سے قطع نظر، یہ کیس بہت طویل عرصے تک چلتا رہا، اس کے جاری رہنے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قید سے آزاد ہونے کے بعد انہیں جلد از جلد آسٹریلیا واپس لایا جائے۔”
کیا معاہدہ ہوا ہے؟
امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ جولیان اسانج امریکہ کے جاسوسی ایکٹ کے الزام میں جرم کا اعتراف کریں گے کہ وہ غیر قانونی طور پر قومی دفاع کی خفیہ معلومات حاصل کرنے اور پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے۔ امریکی نظامِ انصاف کے مطابق مجرمانہ درخواست کی جج سے منظوری ضروری ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق توقع ہے کہ اسانج کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جائے گی جو وہ پہلے ہی ایک سخت سیکیورٹی والی برطانوی جیل میں گزار چکے ہیں۔
اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اسانج کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے آسٹریلیا کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔
اس سے اگلے مہینے برطانوی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ اسانج امریکہ کو حوالگی کے خلاف نئی اپیل دائر کرسکتے ہیں، جس میں وہ امریکی یقین دہانیوں کو چیلنج کرسکتے ہیں کہ ان کے ممکنہ مقدمے کی سماعت کیسے کی جائے گی اور آیا اس سے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہوگی؟
اسے اسانج کی فتح قرار دیا گیا تھا اور ان کی اہلیہ اسٹیلا نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو “خود کو اس شرمناک عدالتی کارروائی سے دور رکھنا چاہئے۔”
خیال رہے کہ اسانج اور ان کے وکلاء کا طویل عرصے سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی اغراض پر مبنی ہے۔اسانج کو ریپ کے الزامات کا بھی سامنا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ داغدار ہوئی۔ تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C