امریکہ نے 120 ایرانی شہری ملک بدر کر دیے
👁️ 515 بار دیکھا گیا
امریکہ نے 120 ایرانی شہری ملک بدر کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) ایران کی طرف سے منگل 30 ستمبر کے روز کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والی ایک ڈیل کے تحت امریکہ 120 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر کے واپس ایران بھیج دے گا، اور یہ ایرانی باشندے اسی ہفتے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔
تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم کے دوران ’’120 ایرانی باشندے ملک بدر کیے جا رہے ہیں اور وہ آئندہ چند دنوں میں واپس ایران پہنچ جائیں گے۔‘‘
اس ایرانی اہلکار نے مزید کہا، ’’امریکی امیگریشن حکام نے تقریباﹰ 400 ایسے ایرانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی اکثریت امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی تھی۔‘‘
اسی دوران امریکی اخبار نیو یارک ٹائمر نے لکھا ہے کہ ان ایرانی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی امریکی پرواز کل پیر کے روز لوئیزیانا سے روانہ ہو گئی تھی اور اس پرواز میں سوار ایرانی تارکین وطن خیلجی ریاست قطر کے راستے ممکنہ طور پر آج منگل 30 ستمبر کو کسی وقت تہران پہنچ جائیں گے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق ان ایرانی باشندوں کی امریکہ سے ملک بدری اور ایران واپسی کا معاہدہ تہران اور واشنگٹن کے مابین کئی مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت کا نتیجہ ہے اور یہ دونوں ممالک کے مابین اس تعاون کا نتیجہ بھی یے، جو کسی بھی شعبے میں شاذ و نادر ہی نظر آتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2976 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C