امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا: ایرانی جنرل غلام رضا جلالی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا: ایرانی جنرل غلام رضا جلالی
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ اور سپاہِ پاسداران انقلاب کے سینیر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی نے کہا کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ شہری دفاع کے سربراہ اور سپاہِ پاسداران انقلاب کے سینیر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون مار گرانے امریکیوں نے ایران کی مختلف تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پر باضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے، 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا ہے، جس کے تحت سائبر حملے کیے جارہے ہیں۔
تاہم رضا جلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں، آگے بھی بناتے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C