امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
👁️ 194 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
واشنگٹن / تہران (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خزانہ نے ایک عارضی جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک ایرانی خام تیل، پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل، فروخت اور متعلقہ مالی لین دین کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اقدام گزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت سامنے آیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اجازت نامے کے مطابق اس میں انشورنس، بینکاری خدمات، شپنگ اور نقل و حمل سے متعلق لین دین بھی شامل ہے، جبکہ مخصوص شرائط کے تحت ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی امریکہ میں درآمد کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے کھلا رکھنے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کاروں کو ملک میں رسائی دینے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہی پیش رفتوں کے تناظر میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے 60 روزہ عارضی لائسنس جاری کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں معطل کر دی گئی ہیں، بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور ایران کے بعض منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی شق سات میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور ان کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس شق کے مطابق حتمی معاہدے میں پابندیوں کے مکمل خاتمے کا شیڈول طے کیا جانا ہے، تاہم دونوں فریقوں نے اس معاملے کو آئندہ مذاکرات میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں امریکی پابندیوں اور "آپریشن اکنامک فیوری" کے تحت ایران کے تیل کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو شدید متاثر کیا گیا تھا، جبکہ حالیہ پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی عمل میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C