امریکہ کا بحیرہ جنوبی چین میں ‘فریڈم آف نیوی گیشن’ آپریشن
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکہ کا بحیرہ جنوبی چین میں ‘فریڈم آف نیوی گیشن’ آپریشن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے متنازع اسپراٹلی جزائر کے قریب اپنے ایک تباہ کن بحری جہاز کو گزار کے بحیرہ جنوبی چین میں اپنے بحری حقوق اور آزادیوں کا پر زور اظہار کیا ہے۔
امریکی ساتویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو ایس ایس بین فولڈ بحری جہاز کے ذریعے ہفتے کو بحیرہ جنوبی چین میں ‘ نیوی گیشن’ آپریشن کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد سمندری حقوق، آزادیوں اور اس کے جائز استعمال کو برقرار رکھنا ہے جن کی بین الاقوامی قانون کے مطابق اجازت ہے۔
امریکی بحریہ کا یہ آپریشن چین ، ویت نام اور نائیوان کی طرف سے بے ضرر سمندری نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو چیلنج کرتا ہے۔
خیال رہے کہ نیویگیشن کی آزادی کو جدید تجارت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ سامان کی نقل و حمل کا ذریعہ ہے۔
امریکی بحریہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکہ تمام اقوام کے لیے ایک اصول کے طور پر جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ چین بحریہ جنوبی کے سمندر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے تاہم ایک بین الاقوامی ٹربیونل نے چین کےان دعووں کو کالعدم قرار دیا ہے لیکن اس نے چین کو آبی گزرگاہ میں مصنوعی جزیرے بنانے سے نہیں روکا۔
کئی ایشیائی ممالک نے بھی بحیرہ جنوبی چین پر ملتے جلتے دعووں کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف چین کا کہنا ہے کہ وہ بحری جہازوں کے گزرنے کو نہیں روکتا اور اس نے امریکہ پر ایسے دعووں سے پریشانی پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
چین نے بحیرہ جنوبی جزائر میں ایئر پورٹس بھی بنا رکھے ہیں۔ جس نے بین الاقوامی خدشات کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ان جزائر کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4787 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3559 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2677 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2551 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C