04/August/2019

امریکہ کا براعظم ایشیاء میں میزائل نصب کرنے کا اعلان

👁️ 118 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ کا براعظم ایشیاء میں میزائل نصب کرنے کا اعلان

امریکہ کا براعظم ایشیاء میں میزائل نصب کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ براعظم ایشیا کے پیسیفک خطے میں امریکی میزائل نصب کرنے کے حامی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے واضح نہیں کیا کہ میزائل کب تک نصب کر دیے جائیں گے لیکن انہوں نے ان کی جلد تنصیب کا عندیہ ضرور دیا۔

امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان سرد جنگ کے دور کی انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) سے امریکی علیحدگی کے ایک روز بعد سامنے آیا۔ یہ معاہدہ دو اگست کو روس اور امریکا کی اس ٹریٹی سے علیحدگی کے بعد دم توڑ گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C