امریکہ، پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ: بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور داعش سے نمٹنے پر اتفاق
👁️ 381 بار دیکھا گیا
امریکہ، پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ: بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور داعش سے نمٹنے پر اتفاق
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 اگست 2025 کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا تازہ ترین دور منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، فریقین نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، مجید بریگیڈ، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خطرات کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے خصوصی سیکرٹری نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر گریگوری ڈی لوگرفو نے کی۔
امریکہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کامیابیوں کو سراہا اور بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور خضدار میں سکول بس دھماکے میں ہلاکتوں پر تعزیت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک دہشت گردی میں نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے تدارک اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر کام کریں گے۔
یاد رہے، امریکہ نے پیر کو بی ایل اے اور اس کے مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق، 2024 میں بی ایل اے نے کراچی اور گوادر میں خودکش حملے کیے، جبکہ مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد کو ہلاک اور 300 سے زائد کو یرغمال بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C