امریکی بحریہ کے دو اہلکار چین کو حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار
👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکی بحریہ کے دو اہلکار چین کو حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڑائٹرز/اے پی/وی او اے) امریکہ کے وفاقی حکام نے جمعرات کو بحریہ کے دو اہلکاروں پر چین کو حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دونوں اہلکاروں پر جنگی مشقوں، بحری کارروائیوں اور اہم تکنیکی مواد کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔
Two US Navy sailors have been arrested on charges of handing over sensitive national security material to China, US officials said https://t.co/xpn3ZrjAte pic.twitter.com/qhx3hwcODX
— Reuters (@Reuters) August 4, 2023
سان ڈیاگو میں جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی حکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا دونوں اہلکار ایک دوسرے کی کارروائیوں سے واقف تھے۔
امریکی بحریہ کے دونوں اہلکاروں نے سان ڈیاگو اور لاس اینجلس کی دو مختلف وفاقی عدالتوں میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔ انہیں ان کے کیس کی سماعت تک نظر بند ر کھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں وفاقی عدالتوں میں ملزمان پر عائد الزامات کی سماعت آٹھ اگست کو ہوگی۔
Two U.S. Navy sailors have been arrested and accused of providing sensitive military information to China — including details on wartime exercises, naval operations and critical technical material, federal officials said. https://t.co/sG6Ldk8Cpg
— The Associated Press (@AP) August 4, 2023
تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا دونوں اہلکاروں کو چین کےکسی انٹیلی جینس افسر نے کسی بڑی اسکیم کے حصے کے طور پرجاسوسی کے لیے آمادہ کیا تھا یا انہیں ادائیگی بھی کی تھی۔
امریکی حکام کئی برس سے چینی حکومت کی جانب سےجاسوسی کے خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں بیجنگ کےایسےانٹیلی جینس کارندوں کے خلاف کرمنل کیس درج کیے گئے ہیں جنہوں نے غیر قانونی ہیکنگ سمیت حساس نوعیت کی سرکاری اور تجارتی معلومات چوری کی ہیں۔
ان دو مقدمات سے قبل، امریکی فوج سے منسلک ایک اور اندرونی خطرہ چند ماہ پہلے پیش آیا تھا جب محکمۂ انصاف نے اپریل میں میساچوسٹس ایئر نیشنل گارڈز مین کو یوکرین میں روس کی جنگ اور دیگر حساس قومی سلامتی کے بارے میں خفیہ فوجی دستاویزات’ڈسکورڈ‘ پرلیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ڈسکورڈ ایک ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو آن لائن گیمز کھیلنے والے لوگوں میں مقبول ہے۔
امریکی حکام نے کہا کہ یہ کیسز امریکی فوجی کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی چین کی کوششوں کی ایک مثال ہیں۔
ریاست کیلی فورنیا کی جنوبی ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی رینڈی گراسمین نے کہا، “ان مدعا علیہان کے مبینہ جرائم کی وجہ سے، ہماری حساس فوجی معلومات عوامی جمہوریہ چین کے ہاتھ میں چلی گئیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات چینی حکومت کے “کسی بھی طرح سے ایسی معلومات کے حصول کےعزم کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دفاع کے لیے اہم ہیں، ااور ان کے فائدے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔”
فرد جرم میں شامل نیوی کےدو اہلکار کون ہیں؟
سان ڈیاگو میں امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس ایسیکس’ پر تعینات 22 سالہ اہلکار جن چاؤ وی کو بدھ کو جہاز پر سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسیکس کےہتھیاروں کے نظام اور طیاروں کے بارے میں تفصیلی معلومات چین کو فراہم کیں۔ اس کے علاوہ ان پر ایمفیبیئس حملہ آور بحری جہاز سے متعلق بھی معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے، یہ جہاز چھوٹے طیارہ بردار بحری جہاز کے طور پر کام کرتا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ جن چاؤ وی سے، جو چین میں پیدا تھے، ایک چینی انٹیلی جینس افسر نے فروری 2022 میں اس وقت رابطہ کیا تھا جب وہ امریکی شہری بننے کے لیے درخواست دے رہے تھے۔ اور انہوں نے افسر کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس اقدام سے ان کی درخواست پر اثر پڑ سکتا ہے۔
اس کے باوجود، وی نے نیوی کے بحری جہازوں کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کیں، جن میں USS Essex بھی شامل ہے۔
جمعرات کی فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ وی کی فراہم کردہ معلومات میں بحریہ کے جہازوں کے تکنیکی اور مکینیکل ڈیٹا پر مشتمل 50 سے زیادہ کتابچوں کےساتھ ساتھ آئندہ مشقوں کے دوران میرینز کی تعداد اور تربیت کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں۔
امریکی اٹارنی گراسمین نے کہا کہ وی نے ایک سال کے دوران متعدد بار حساس امریکی فوجی معلومات کی تر سیل جاری رکھی، یہاں تک کہ ایک بار جب وی امریکی شہری بن گئے تو چینی افسر نے انہیں مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وی نے لالچ کی وجہ سے “اپنے نئے اختیار کردہ ملک سے منہ موڑنے کا انتخاب کیا۔
محکمۂ انصاف نے وی پر شاذ و نادر استعمال ہونے والے جاسوسی کے قانون کے تحت الزام عائد کیا ہےجو کسی غیر ملکی حکومت کی مدد کے لیے معلومات اکٹھی کرنا یا پہنچانا جرم بناتا ہے۔
اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی فریڈ شیپارڈ نے جج کو بتایا کہ وی نےگزشتہ ایک سال میں چینی انٹیلی جنس افسر کے ساتھ رابطوں سے 10 ہزار سے 15 ہزار تک ڈالرکمائے ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
محکمۂ انصاف نے سان ڈیاگو کے شمال میں نیول بیس وینٹورا کاؤنٹی میں مقیم 26 سالہ اہلکار وین ہینگ ژاؤ پر امریکی بحری مشقوں کے منصوبوں، آپریشنل آرڈرز، بحریہ کی تنصیبات میں برقی نظاموں اور تصاویر اور ویڈیوز کے بدلے ایک چینی انٹیلی جینس افسر سے تقریباً 15 ہزار ڈالرمعاوضہ لینے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
یہ سلسلہ اگست 2021 سے کم از کم اس سال مئی کے درمیان تک جاری رہا تھا۔
فرد جرم میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ ژاؤ نے اوکی ناوا ، جاپان میں امریکی فوجی اڈے پر نصب ریڈار سسٹم کے لیے برقی خاکوں اور بلیو پرنٹس کی تصویر کشی کی تھی۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں ژاؤ کو وفاقی جیل میں زیادہ سے زیادہ 20 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی اٹارنی رینڈی گراسمین نے کہا کہ امریکہ “خطرے کا مقابلہ کرنے اور چین اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو روکنے کے لیے ہر طریقے کا استعمال کرے گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C