امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) امریکہ کی ریاست ورجینیا کے ایک سپر اسٹور وال مارٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ورجینیا کے شہر چیساپیک کے حکام نے اموات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
Chesapeake Police confirm 7 fatalities, including the shooter, from last night's shooting at Walmart on Sam's Circle.
— City of Chesapeake (@AboutChesapeake) November 23, 2022
قبل ازیں پولیس ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ انہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد معلوم نہیں ہے البتہ یہ تعداد 10 سے کم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ماننا ہے حملہ آور اکیلا تھا اور فائرنگ کے واقعے کے دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
ورجینیا کے شہر چیساپیک کے افسر لیو کوسنسکی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع رات سوا 10 بجے کے قریب ملی، جس پر افسروں نے فوری ردِعمل دیا۔
ان کے بقول جب تک افسران وہاں پہنچے انہیں وہاں فائرنگ کے ثبوت موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 35 سے 40 منٹس کے دوران اسٹور میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے تھے۔ ان کے بقول پولیس کاکہناہے کہ وہاں حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہو گیا ہے۔
لیو کوسنسکی کے مطابق پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو فائرنگ رک چکی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ پولیس نے فائرنگ کی لیکن وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آیا حملہ آور نے خود کو گولی ماری یا اس کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر وال مارٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ چیساپیک کے اسٹور پر اس افسوس ناک واقعہ پر حیران ہیں۔ ہم اس واقعے میں متاثر ہونے والے افراد، کمیونٹی اور اپنے ساتھیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
We are shocked at this tragic event at our Chesapeake, Virginia store. We’re praying for those impacted, the community and our associates. We’re working closely with law enforcement, and we are focused on supporting our associates.
— Walmart Inc. (@WalmartInc) November 23, 2022
یہ حملہ حال ہی میں امریکہ ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے کچھ دن بعد پیش آیا ہے۔
اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C