امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے مزید دو واقعات، 7 افراد ہلاک
👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے مزید دو واقعات، 7 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق فائرنگ کے واقعات پیر کو سان فرانسسکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں مشروم فارم اور ٹرکنگ فرم میں پیش آئے۔
سان میٹیو کاؤنٹی بورڈ آف سپروائزرز کے صدر ڈیو پائن کے مطابق ہاف مون بے شہر کے مضافات میں چار افراد فارم پر جب کہ تین ٹرکنگ کے کاروبار کے مقام پر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے فائرنگ کے حالیہ واقعات کو دلخراش قرار دیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات کا آپس میں کیا تعلق ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہاف مون بے کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کو جنوبی کیلی فورنیا کے بال روم ڈانس ہال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔
سان میٹیو کاؤنٹی بورڈ آف سپروائزرز کے صدر کے مطابق مشتبہ شخص ایک کمپنی کے لیے کام کرتا تھا اور وہ بظاہر’مضطرب ورکر’ معلوم ہوتا ہے۔
کیلی فورنیا کے سینیٹر جوش بیکر کے مطابق فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بھی کہا ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر نے صدر جو بائیڈن کو کیلی فورنیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پر بریفنگ دی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی صدر بائیڈن کو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔
.@POTUS has been briefed by the Homeland Security Advisor on the mass shooting in San Mateo County, California. He has asked federal law enforcement to provide any necessary assistance to the local authorities. As more details become available, the President will be updated.
— Karine Jean-Pierre (@PressSec) January 24, 2023
سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے شام پانچ بجے ایک ٹوئٹ میں مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کمیونٹی کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے۔
‘اے پی’ کی خبر کے مطابق ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ افسران بغیر کسی مزاحمت کے ایک شخص کو حراست میں لے رہے ہیں جب کہ پولیس افسران کو درجنوں گرین ہاؤسز والے فارم سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C