امریکی صدر ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس واپس لینے کا دوبارہ مطالبہ کر دیا
👁️ 363 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس واپس لینے کا دوبارہ مطالبہ کر دیا
کابل + واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوزایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان نے یہ فوجی اڈہ واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: “اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو اسے تعمیر کرنے والوں یعنی امریکہ کو واپس نہیں کیا تو برا ہو گا!!!”
دو روز قبل لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: “ہم اپنا فوجی اڈہ واپس چاہتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اس جگہ سے محض ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔”
طالبان کا ردعمل
صدر ٹرمپ کے تازہ مطالبے پر افغان طالبان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی دینے کا حق نہیں رکھتا اور اسے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔
طالبان نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا: “امارت اسلامیہ افغانستان باہمی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تمام ریاستوں کے ساتھ تعمیری تعلقات چاہتی ہے، تاہم افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کسی صورت متاثر نہیں ہو سکتی۔”
بیان میں مزید کہا گیا: “دوحہ معاہدے کے تحت امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکی نہیں دے گا، اس لیے امریکہ کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔”
بگرام ایئر بیس کی اہمیت
تقریباً دو دہائیوں تک بگرام ایئر بیس القاعدہ اور طالبان کے خلاف امریکی اور اتحادی افواج کی کارروائیوں کا مرکز رہا۔ 77 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس اڈے میں ایک وقت میں 10 ہزار سے زائد فوجی قیام کر سکتے ہیں۔
گزشتہ بیس سال میں تین امریکی صدور جارج ڈبلیو بش، براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ اس اڈے کا دورہ کر چکے ہیں۔ موجودہ صدر جو بائیڈن بھی 2011 میں، جب وہ نائب صدر تھے، بگرام پہنچے تھے۔
تاریخی پس منظر
بگرام اڈہ اصل میں سوویت یونین نے 1950 کی دہائی میں صوبہ پروان میں قائم کیا تھا۔ 1980 کی دہائی میں افغانستان پر سوویت قبضے کے دوران یہ سب سے اہم فوجی اڈہ تصور کیا جاتا تھا۔
امریکی افواج کے 2021 میں انخلا کے بعد یہ اڈہ طالبان کے قبضے میں آ گیا، اور اب صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اس پر امریکی کنٹرول بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جسے طالبان نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C