امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملے کے نئے فوجی آپشنز پر بریفنگ، اسرائیل ہائی الرٹ
👁️ 297 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملے کے نئے فوجی آپشنز پر بریفنگ، اسرائیل ہائی الرٹ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے ردِعمل میں ایران پر حملے کے ممکنہ نئے فوجی آپشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کسی اقدام پر غور کر رہے ہیں، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ جون میں امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ
“ایران آزادی چاہتا ہے اور شاید پہلے سے کہیں زیادہ۔ امریکا ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔”
صدر ٹرمپ گزشتہ آٹھ روز کے دوران متعدد بار خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھتی ہے اور انہیں ہلاک کیا جاتا رہا تو امریکا ان کی حمایت میں کارروائی کر سکتا ہے۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عمان کے وزیر خارجہ بدر بوسعیدی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جسے سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
جمعے کو وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مظاہرین ایسے شہروں میں پیش قدمی کر رہے ہیں جن کے بارے میں پہلے تصور بھی نہیں کیا جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی کی طرح اپنے عوام کو ہلاک کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب زمینی فوجی مداخلت نہیں بلکہ بھرپور کارروائی ہو سکتی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے میں کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
اسرائیل ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے، جبکہ ایران میں اس وقت بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
اسرائیلی ویب سائٹ دی یروشلم پوسٹ نے 11 جنوری کو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل اس خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے کہ امریکا ایران میں جاری حکومت مخالف تحریک کی حمایت کے لیے فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو ’جائز اہداف‘ تصور کرے گا۔
ادھر اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ (Ynet) کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے درمیان 10 جنوری کو ایک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی حکام اس سے قبل بارہا ملک میں جاری مظاہروں کو ’فسادات‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کر چکے ہیں کہ یہ احتجاج امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں ہیں۔
اس سے قبل 9 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ
“اگر انہوں نے ماضی کی طرح اپنے لوگوں کو ہلاک کرنا شروع کیا تو ہم مداخلت کریں گے۔”
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران میں احتجاج شدت اختیار کر چکا ہے اور علاقائی سطح پر کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4893 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3759 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2617 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C