امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک یوٹاہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک
👁️ 449 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک یوٹاہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی ریاست یوٹاہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
چارلی کرک کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہیں تقریباً 200 یارڈ کے فاصلے سے ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق چارلی کرک کو گردن میں گولی لگی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں گولی لگنے کے بعد خون بہنے کا منظر بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے چارلی کرک اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ چارلی کرک مجھ سمیت تمام لوگوں کے پسندیدہ شخصیت تھے اور انہوں نے چارلی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چارلی کرک کی یاد میں، جو ایک واقعی عظیم امریکی محبِ وطن تھے، امریکہ بھر میں تمام پرچموں کو اتوار کی شام 6 بجے تک نصف افراز کر دیا جائے۔
یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گورنر اسپنسر کاکس نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے نامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی، جو 2012 میں قائم ہوئی اور تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی رہی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب امریکہ میں سیاسی تشدد کے واقعات مختلف نظریاتی حلقوں میں بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C