امریکی صدر کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہوا تو ”بہترین ہتھیار“ استعمال ہوں گے
👁️ 197 بار دیکھا گیا
امریکی صدر کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہوا تو ”بہترین ہتھیار“ استعمال ہوں گے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اپنے بحری جہازوں کو جدید ترین اور “بہترین ہتھیاروں” سے لیس کر رہا ہے، اور اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ان ہتھیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔
جمعے کے روز نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے 24 گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم اپنے جہازوں پر بہترین ہتھیار لاد رہے ہیں، یہاں تک کہ ایسے ہتھیار بھی جو مکمل تباہی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم انہیں نہایت مؤثر انداز میں استعمال کریں گے۔”
صدر ٹرمپ نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ایرانی ایسے لوگ ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ سچ بولتے ہیں یا نہیں۔”
بعدازاں ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کے لیے زندہ رہنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر محدود وقت کے لیے دباؤ ڈالنے کے علاوہ کوئی مؤثر آپشن نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C