امریکی و اسرائیلی حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی ہلاک
👁️ 250 بار دیکھا گیا
امریکی و اسرائیلی حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق تہران میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئیں، جبکہ ڈاکٹر کمال خرازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کوما میں تھے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔ ایرانی معتبر ذرائع نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی ایران کی سفارتکاری اور تعلیم کے شعبے کی ایک اہم شخصیت تھے۔ وہ موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔
81 سالہ ڈاکٹر کمال خرازی 1997 سے 2005 تک صدر محمد خاتمی کے دور میں ایران کے وزیر خارجہ رہے اور ملک کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ بھی تھے، جو اعلیٰ قیادت کو خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات فراہم کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ پاکستان سے متعلق سفارتی رابطہ کاری کی نگرانی بھی کر رہے تھے، جس کے باعث اس حملے کو سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی ایک ممتاز سفارتکار اور ماہر تعلیم تھے اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C