امریکی و نائجیریا مشترکہ آپریشن میں داعش کا عالمی سطح پر دوسرا اہم ترین کمانڈر ہلاک
👁️ 769 بار دیکھا گیا
امریکی و نائجیریا مشترکہ آپریشن میں داعش کا عالمی سطح پر دوسرا اہم ترین کمانڈر ہلاک
واشنگٹن/ابوجا (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائجیریا کے صدر بولا تینوبو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کا ایک اعلیٰ ترین رہنما ہلاک کر دیا گیا ہے۔
صدر تینوبو نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ نائجیریا کی مسلح افواج نے امریکی فوج کے تعاون سے ایک جرات مندانہ مشترکہ آپریشن کیا، جس سے داعش کو بڑا دھچکا پہنچا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ابو بلال المینوکی داعش کا عالمی سطح پر دوسرا اہم ترین کمانڈر تھا۔
دونوں فریقین نے بتایا کہ وہ رات گئے ہونے والی کارروائی میں ہلاک ہوا، تاہم آپریشن کی درست جگہ اور نوعیت کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
نائجیریا کی دفاعی افواج نے ابو بلال المینوکی کو داعش کا سینئر رہنما اور عالمی سطح پر سرگرم ترین دہشت گردوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ فوج کے مطابق وہ تنظیم کے میڈیا آپریشنز، معاشی سرگرمیوں، ہتھیاروں، دھماکا خیز مواد اور ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق نیٹ ورکس کی رہنمائی کرتا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی ہلاکت سے داعش کے عالمی نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا ہے، کیونکہ وہ مختلف خطوں میں تنظیم کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔
نائجیریا کئی برس سے داعش کی علاقائی شاخوں اور بوکو حرام سمیت مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، جبکہ ملک میں جرائم پیشہ مسلح گروہوں کے خلاف بھی آپریشنز جاری ہیں۔
امریکہ نے حالیہ مہینوں میں نائجیریا پر شدت پسندوں کے خطرات سے نمٹنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے تھے۔ گزشتہ برس کرسمس کے موقع پر امریکہ نے نائجیریا کے تعاون سے سوکوٹو ریاست میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے بھی کیے تھے، جس کے بعد واشنگٹن نے نائجیریا میں سینکڑوں فوجی اہلکار تعینات کر کے مقامی فورسز کی تربیت اور معاونت شروع کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C