22/October/2024

بلوچستان: پشین میں لیویز فورس کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: پشین میں لیویز فورس کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

بلوچستان: پشین میں لیویز فورس کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل برشور توبہ میں لیویز فورس کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مقامی چرواہے نے دہشتگردوں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روکا جس پر مقامی لوگوں اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس درون لیویز فورس کے جوانوں نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C