انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار
👁️ 124 بار دیکھا گیا
انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے سوموار کو بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی اور سماجی کارکن ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایمان مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے انھیں پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایمان مزاری کی وکیل زنیب جنوعہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’پولیس نے نہ تو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھائے۔‘
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’انھوں (پولیس) نے ہمیں صرف یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک اور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہے۔‘
پولیس نے بھی اس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں دہشت گردی کے الزامات کے تحت تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایمان مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں پولیس نے کہا ہے کہ ایمان مزاری کو تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایمان مزاری کو تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایمان مزاری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایمان مزاری کو تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایمان مزاری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 28, 2023
ایمان زینب مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی طرف سے تصدیق تو کی گئی ہے لیکن بھارہ کہو میں درج مقدمے کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ یہ مقدمہ کب اور کس واقعے کی وجہ سے درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری کو گذشتہ ہفتے عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انھیں پیر کو بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
واضح رہے اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 20 اگست کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔پولیس نے ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C