انڈونیشیا میں ایسٹر پر گرجاگھر پر خودکش حملے، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
👁️ 148 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا میں ایسٹر پر گرجاگھر پر خودکش حملے، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
جکارتا (ڈیلی اردو) انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔
#BREAKING Two bombers suspected in Indonesia cathedral blast: police pic.twitter.com/2KyiMuS1c0
— AFP News Agency (@AFP) March 28, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرجا گھر گارڈ کے روکنے پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
Explosion reported at the Sacred Heart of Jesus Cathedral in Makassar, Indonesia, during Sunday mass. Casualties reported. Initial unconfirmed reports that it was a suicide bombing. https://t.co/qq7wtyP4id
— FJ (@Natsecjeff) March 28, 2021
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔
مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد حملہ آور کے اعضا 200 میڑ کے فاصلے سے ملے۔ ماکاسر کا علاقہ 1.5 ملین آبادی پر مشتمل ہے، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔
یاد رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2019 میں سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں میں 290 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ دھماکوں سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
دھماکوں کے بعد ملک بھر میں جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
کولمبو سمیت 3 شہروں میں 3 ہوٹلوں اور 3 گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک شدگان میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C