انڈیا دہشتگردی کے خلاف تیار ہے، دنیا کو پیغام دے دیا، وزیراعظم مودی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
انڈیا دہشتگردی کے خلاف تیار ہے، دنیا کو پیغام دے دیا، وزیراعظم مودی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ہماری افواج نے جو غیر معمولی شجاعت اور مہارت دکھائی اس نے ہر انڈین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اتوار کے روز اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں بات کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’جس انداز سے ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، وہ نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ انڈیا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ پوری طرح تیار بھی ہے۔‘
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن محض ایک فوجی کارروائی نہیں تھا، بلکہ یہ نئے انڈیا کے عزم، حوصلے اور صلاحیت کی تصویر ہے۔ اس تصویر نے ملک بھر میں حب الوطنی کی ایسی لہر دوڑا دی ہے جو دلوں کو جوڑ رہی ہے، جذبوں کو بیدار کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں ایسی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہر طرف انڈین جھنڈے لہرا رہے تھے۔ شہروں، دیہاتوں اور قصبوں سے ہزاروں لوگ ہاتھوں میں انڈیا کا ترنگا لیے اپنے سپاہیوں کی تعظیم اور وطن سے محبت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
مودی نے کہا کہ چنڈی گڑھ جیسے شہروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سول ڈیفنس والنٹیئر بننے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر ملی نغمے گونجنے لگے، نظمیں لکھی گئیں ’بیس دن پہلے جب میں بیکانیر گیا تو وہاں بچوں نے مجھے ایک دل کو چھو لینے والی پینٹنگ تحفے میں دی جو اُن کے جذبے کا آئینہ تھی۔‘
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘
مودی نے کہا کہ آپریشن سندور کی گونج صرف خبروں تک محدود نہ رہی، بلکہ کئی خاندانوں نے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔ بہار کے کٹیہار، یوپی کے کشی نگر اور دیگر شہروں میں جن بچوں کی پیدائش اس دوران ہوئی، ان کے نام ’سندور‘ رکھے گئے۔۔۔ یہ محض نام نہیں، بلکہ فخر اور محبت کا اظہار ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری کا ثبوت ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیے کہ اس میں انڈیا میں تیار کردہ ہتھیاروں، آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا اہم کردار تھا۔ یہ ہمارے انجینئرز، سائنس دانوں اور محنت کشوں کی برسوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ تھا ’یہ ہے ’آتم نربھر بھارت‘ (خود انحصار انڈیا) کی زندہ مثال۔‘
مودی نے مزید کہا کہ اسی جذبے نے ’ووکل فار لوکل‘ کی مہم کو ایک نئی روح دی ہے۔ کئی مثالیں دل کو چھو جاتی ہیں۔ ایک جوڑے نے کہا کہ اب وہ اپنے بچوں کے لیے صرف انڈیا میں بنے کھلونے ہی خریدیں گے تاکہ حب الوطنی کا جذبہ بچپن سے پروان چڑھے۔
’کچھ خاندانوں نے تہیہ کیا ہے کہ اپنی اگلی چھٹیاں انڈیا کے کسی خوبصورت گوشے میں گزاریں گے۔ کئی نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ’میڈ اِن انڈیا‘ شادی کریں گے یعنی شادی، شاپنگ اور تقریب کے ہر پہلو میں انڈیا کے مقامی ہنر کو ترجیح دیں گے۔ کچھ افراد نے کہا کہ اب وہ جو بھی تحفہ دیں گے، وہ کسی انڈین ہنر مند کے ہاتھوں کا بنا ہوگا۔‘
مودی نے کہا کہ یہی ہے انڈیا کی اصل طاقت، عوام کی شمولیت، اُن کا جذبہ، اُن کا فخر۔ آیئے، آج ہم سب ایک عہد کریں: ’جہاں جہاں ممکن ہو، ہم انڈیا میں بنی اشیا کو ترجیح دیں گے۔ یہ صرف ایک معاشی فیصلہ نہیں، بلکہ قومی تعمیر میں شرکت کا جذبہ ہے۔ ہمارا ایک چھوٹا سا قدم، انڈیا کی ترقی کی راہوں کو مضبوط بنا سکتا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستان: جولائی میں دہشت گردی میں اضافہ، 112 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے: پکس رپورٹ
02/August/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک
02/August/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 2007 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 445 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2608 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2350 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C