15/October/2025

اورکزئی: سکیورٹی پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 513 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی: سکیورٹی پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

اورکزئی: سکیورٹی پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو کی محمودزئی پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 8 فرنٹیئر کور کے اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ ابتدائی صبح کے اوقات میں کیا گیا، جب اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق کچھ اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں۔

 

اس حملے کی ذمہ داری اتحاد المجاہدین پاکستان نے قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اہلکار کو قبضے میں بھی لیا ہے۔

 

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور نقصانات کا ابتدائی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

اسی ہفتے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملوں کی لہر جاری رہی ہے۔

 

7 اکتوبر کو ضلع کرم میں عسکریت پسندوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 17 فوجی ہلاک ہوئے۔ 

 

اگلے روز 8 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں علیحدہ حملے میں میجر سبطین رضا ہزارہ سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

10 اکتوبر کو وادی تیراہ، قبائلی ضلع خیبر میں کنڈاو چیک پوسٹ پر حملے میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ 

 

اسی دن ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر خودکش کار بم حملے اور مسلح جھڑپ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

11 اکتوبر کو کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ایف بی آر اہلکار ہلاک ہوئے۔ دیگر علاقوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں: لکی مروت میں 3 شہری، ہنگو اور باجوڑ میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ باجوڑ میں ایک اور جھڑپ میں 3 شہری سمیت مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے۔

 

سکیورٹی حکام کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے مختلف حملوں کے دوران بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ڈرونز کا بھی استعمال کیا، جس سے فورسز کی متعدد گاڑیاں نذرِ آتش ہو گئیں۔ 

 

یہ کارروائیاں افغان سرحد سے متصل قبائلی اضلاع میں کی گئی ہیں، جس سے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے حملوں میں مجموعی طور پر 50 سے زائد سکیورٹی اہلکار اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C