اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 پاکستانی طالبان ہلاک
👁️ 386 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 پاکستانی طالبان ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔
عسکری ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔
ادھر صبح سویرے اورکزئی کے علاقے غلجو کی محمودزئی پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملے میں 8 فرنٹیئر کور کے اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں فرنٹیئر کور کے ہلاک ہونے والے 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ اورکزئی اسکاوٹس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں بریگیڈیئر خرم، کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل مدثر احمد، ڈپٹی کمشنر عرفان الدین سمیت علاقہ مشران نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر قبائلی عمائدین نے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نماز جنازہ کے بعد اہلکاروں کی لاشوں کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C