اورکزئی: پاکستانی طالبان نے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکار اغوا کر لئے، سرچ آپریشن شروع
👁️ 400 بار دیکھا گیا
اورکزئی: پاکستانی طالبان نے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکار اغوا کر لئے، سرچ آپریشن شروع
اورکزئی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع اورکزئی کے بالائی علاقے غڑی ماموزئی، تھانہ غلجو کی حدود میں پیش آیا جہاں عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور 216 ونگ کے تین اہلکاروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مغوی اہلکاروں کی شناخت نائیک انعام، سپاہی جہانگیر اور سپاہی سراج کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فورسز کی بھاری نفری کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی بھی مغوی اہلکار کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
مقامی قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں طالبان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے مقامی آبادی میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا دیا ہے۔
خیال رہے کہ اورکزئی، کرم اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے ایک عرصے سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی زد میں ہیں جہاں فورسز کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C