آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے امن و امان کے لئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نسٹ کیمپس کا افتتاح کیا۔ نسٹ کیمپس کا 2017ء میں اعلان کیا گیا اور دو سال میں مکمل ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں کیمپس سے 550 طالب علم انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طلباء آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے خود کو تیار کریں، بلوچستان کے طالب علم بہت باصلاحیت ہیں، پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان قومی جذبے کے ساتھ درست سمت میں سفر جاری رکھیں، مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام طبقوں کو توانائیاں یکجا کرنا ہوں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C